Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم مجھ سے گھبرا گئے اسی لیے کانفرنس میں نہیں بلایا : شیخ رشید

وزیراعظم مجھ سے گھبرا گئے اسی لیے کانفرنس میں نہیں بلایا : شیخ رشید
October 3, 2016
راولپنڈی (92نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ان سے گھبرا گئے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان سے سخت سوالات ہونگے اس لئے کانفرنس میں بلایا ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ سخت سوالات کے ڈر سے انہیں کانفرنس میں بلایا ہی نہیں گیا۔ سب پارٹیوں کے لیڈر نہ بلائے جانے کے باعث یہ کانفرنس بے نتیجہ رہے گی۔ کہتے ہیں حکومتی ارکان نالائق اور نکمے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ عوام کی آواز ہیں اس لیے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔