Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کر لیا
September 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کل قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت قومی سلامتی اور بھارتی جنگی جنون سے متعلق حکمت عملی پر غورکرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد لندن میں دو دن قیام کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ اجلاس ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیرغور آئیں گے۔ اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت قومی سلامتی اور بھارتی جنگی جنون سے متعلق حکمت عملی پربھی غور کرے گی۔