Friday, April 26, 2024

پاک بھارت کشیدگی‘ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

پاک بھارت کشیدگی‘ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
September 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) کابینہ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ وزیراعظم شرکاءسے تجاویز بھی لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم کی صدارت میں ہورہا ہے۔ اجلاس میں پاک بھارت بڑھتی کشیدگی، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کو کیا حکمت عملی اپنانی چاہئے شرکاءاس حوالے سے بھی تجاویز دینگے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر بھی بات چیت کی جائیگی۔ اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے اورشیشے کی درآمد پر پابندی کی منظوری‘ وفاقی ملازمتوں میں گلگت بلتستان اور فاٹا کےلئے 4فیصد کوٹے سمیت مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی شامل ہے۔ اجلاس کے دوران دہشت گردوں کی مالی فنڈنگ روکنے کےلئے اقدامات پر بھی غور کیا جائیگا۔