Friday, April 26, 2024

جھوٹ کھلنے کے بعد وزیراعظم کو اخلاقی اوراصولی طور پر اپنے منصب سے علیحدہ ہونا چاہیے : نعیم الحق

جھوٹ کھلنے کے بعد وزیراعظم کو اخلاقی اوراصولی طور پر اپنے منصب سے علیحدہ ہونا چاہیے : نعیم الحق
October 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ جھوٹ کھلنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو اصولی اور اخلاقی طور پر اپنے منصب سے علیحدہ ہوجانا چاہئے۔ تفصیلات کےمطابق نعیم الحق کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے بیشتر وزراءاور ساتھیوں کے بیانات سے ثابت ہوگیا کہ لندن کی جائیداد 90کے عشرے میں خریدی گئی اڈہ پلاٹ کے جلسے میں شواہد سے ثابت کیا کہ وزیر اعظم تسلسل سے جھوٹ بولتے آئے ہیں ۔ان کیلئے بہتر ہے کہ عوام کے غیض و غضب کو دعوت دیئے بغیر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جان لیں کہ وقت ضائع کرکے اور تاخیری حربے استعمال کرکے احتساب سے بچنا بالکل ممکن نہیں۔ وزیر اعظم نے محرم تک دستیاب مہلت ضائع کی تو خود اپنی مشکلات میں ناقابل یقین حد تک اضافہ کریں گے ۔