Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نااہلی کی درخواستیں‘ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا

نااہلی کی درخواستیں‘ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا
October 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نے نااہلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کاکہناہے کہ دائرہ سماعت کو چیلنج کیا گیا۔ پہلے اس کا فیصلہ ہونا چاہئے۔ تمام درخواستوں پر اعتراضات کو ایک ساتھ سنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ اسحاق ڈار‘ حمزہ شہباز کے جوابات بھی جمع کرائے گئے۔ وزیراعظم کے وکیل نے کہا الیکشن کمیشن پہلے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرے جس پر چیف الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ آپ کے اعتراضات دور کئے جائیں گے۔ تمام درخواستوں پر اعتراضات کو اکٹھا سنیں گے۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ دانیال عزیز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ساری کہانی تیار کی۔ ان کے تمام دعوے جھوٹے نکلے۔ وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا کہ وہ ہفتے کےلئے ملک سے باہر جا رہے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2نومبر تک ملتو ی کر دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔