Wednesday, April 24, 2024

نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب
October 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ راجہ ظفرالحق چیئرمین‘ پرویز رشید سیکرٹری خزانہ‘ مشاہد اللہ سیکرٹری اطلاعات‘ سرتاج عزیز‘ یعقوب ناصر‘ سرانجام خان سینئر نائب صدور ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں صدارت کےلئے سردار عبدالقادر بلوچ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے جس پر نوازشریف بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہو گئے۔ راجہ ظفرالحق چیئرمین‘ مشاہد اللہ سیکرٹری اطلاعات‘ پرویز رشید سیکرٹری خزانہ ہونگے۔ نائب صدور کے عہدے پر براجمان ہونے والوں میں سرتاج عزیز‘ چنگیز مری‘ امداد حسین چانڈیو‘ یعقوب ناصر‘ سرانجام خان‘ سردار سکندرحیات خان شامل ہیں۔ ان تمام عہدیداروں کا انتخاب بھی بلامقابلہ عمل میں لایا گیا۔ کنونشن سنٹر میں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ نومنتخب عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگاجبکہ پارٹی آئین میں ترمیم کی منظوری بھی دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری نے وزیراعظم نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔