Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نواز شریف آذربائیجان کے دورے پر باکو پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف آذربائیجان کے دورے پر باکو پہنچ گئے
October 13, 2016
باکو (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف آذربائیجان کے دورے پر باکو پہنچ گئے۔ وزیراعظم آذربائیجان کی قیادت سے پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پربھی بات کریں گے۔ دورے میں علاقائی اور عالمی امور خصوصاً جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران آذربائیجان کے صدر سمیت دیگر قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ امور اور تجارتی تعلقات پر بات کریں گے۔ وزیراعظم کا آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔