Saturday, May 4, 2024

نریندر مودی بھارتی فوجیوں کے خون کا سودا کر رہا ہے : راہول گاندھی

نریندر مودی بھارتی فوجیوں کے خون کا سودا کر رہا ہے : راہول گاندھی
October 6, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کانگریس کے سربراہ نے بھی نریندر مودی کو کھری کھری سنا دیں۔ راہول گاندھی کا کہنا ہے مودی بھارتی فوجیوں کے خون کا سودا کر رہا ہے۔ مودی بھارتی فوجیوں کے خون کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ انہیں ووٹ اس کام کیلئے نہیں دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق الزام لگانا اور جھوٹ بولنا بھارتی سرکار کے خون میں رچ گیا۔ چاہے اس سے کتنی ہی سبکی اٹھانا پڑے بھارتی سرکار کو اس کی پروا نہیں۔ بھارتی وزیراعظم کی بدحواسیوں پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے مودی حکومت کو بھارتی فوجیوں کے خون کا سوداگر قرار دیدیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم بھارتی فوجیوں کے خون کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ دوسری طرف بھارت کے انتہا پسند اینکر ارناب گوسوامی اپنے چینل پر نوے منٹ کی ویڈیو لانے کا دعویٰ کرتا رہا اور اس دوران ایک جعلی ویڈیو کی چند جھلکیاں بھی دکھائی جاتی رہیں لیکن دکھایا کچھ بھی نہیں مگر مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے رکن انجینئر رشید نے بیچ چوراہے ہنڈیا پھوڑ ڈالی کہ بھارتی فوج تین روز سے لیپا سیکٹر میں ایک ویڈیو تیار کرنے میں مصروف ہے تو بھارتی انتہا پسند اینکر اور چینل بھی معاملہ گول کر گئے۔ آج ہونےو الی ایک پریس بریفنگ میں ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے سرجیکل سٹرائیک کا ذکر تک نہ کیا بلکہ پاکستان کو تنہا کرنے کے نام نہاد دعوے اور آئیں بائیں شائیں کرتے دکھائی دیے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے حد ہی کر دی کہا بھارتی فوج نے ہندو دیوتا ہنو مان کی مانند حملہ کیا تو عام آدمی پارٹی نے بھارتی وزیر دفاع کو مغل بادشاہ محمد شاہ رنگیلا قرار دیدیا۔