Tuesday, April 23, 2024

مشیر قومی سلامتی کی بریفنگ‘ وزیراعظم کا پاک فوج کے انتظامات پر اظہار اطمینان

مشیر قومی سلامتی کی بریفنگ‘ وزیراعظم کا پاک فوج کے انتظامات پر اظہار اطمینان
September 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو روزانہ سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم سے وزیرداخلہ چودھری نثار نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارت کی سرحدی جارحیت کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا۔