Thursday, March 28, 2024

 وزیراعظم نے پاناما لیکس سے متعلق تمام درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کردیا

 وزیراعظم نے پاناما لیکس سے متعلق تمام درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کردیا
September 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس سے متعلق تمام درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کردیا۔ ان کے وکیل کاکہنا ہے کہ پہلے دائرہ سماعت طے کیا جائے پھر جواب جمع کرائینگے پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اکتوبر میں وزیراعظم کی چھٹی کی نوید سنادی۔ نعیم الحق کہتے ہیں کہ کرپٹ حکمرانوں کو اقتدارمیں رہنے کا حق نہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانامہ لیکس معاملے پر وزیراعظم کی نااہلی کےلئے درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات کو سن لے لطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہمارا کام ہےمیڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر کا مہینہ وزیراعظم کی چھٹی کا مہینہ ہے۔۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے  وزیراعظم نے پاکستان کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی عمران خان نے کسی آف شور کمپنی میں پیسے جمع نہیں کرائے۔ عوامی تحریک نے وزیراعظم کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کی بھی استدعا کی چیف الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہی کیسے کسی کی رکنیت معطل کر دیں؟ الیکشن کمیشن نے تمام درخواستوں پر سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی۔