Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دیدی

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دیدی
November 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔  وزیراعظم نے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں کل جلسہ کرنے کی اجازت دے  دی  اور اس حوالے سے تمام سکیورٹی کے انتطامات کرنے اور راستوں سے رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلا تکےمطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور کپتان کے دھرنے کے حوالے  سے  کئے گئے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی اور وفاقی وزیرداخلہ کو سکیورٹی کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دیں جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہو گئیں ۔  وزیراعظم کی طرف سے جلسے کی اجازت دیئے جانے کے فوری بعد اسلام آباد انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لئے شہر بھر میں رکھی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کا کام فوری شروع کر دیا گیا۔