Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم دو نومبر سے خوفزدہ ہیں : شیخ رشید ،نعیم الحق

وزیراعظم دو نومبر سے خوفزدہ ہیں : شیخ رشید ،نعیم الحق
October 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی نےوزیراعظم کےخطاب  پراپنےردعمل میں  کہاہےکہ وزیراعظم کو احتساب کاخوف ستارہاہے،جبکہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ وزیراعظم  دونومبر سے خوفزدہ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  کنونشن سنٹر اسلام آباد میں وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے والوں کو جواب دیا تو شیخ رشید نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اندر کا خوف کھل کر سامنے آ گیا ہے وہ دو نومبر کو ہونے والی ہڑتال سے خوف ذدہ ہیں۔ ادھر ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں کہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف کو احتساب کا خوف لاحق ہے  لیکن تحریک انصاف نے وزیراعظم اور اُن کے خاندان کی لوٹ مار کے معاملے کو بھر پور طریقے سے اُٹھایا ہے اب خوف وزیراعظم کے لب و لہجے سے ظاہر ہو رہا ہے ۔