Friday, April 26, 2024

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز گروپ کا کلین سویپ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز گروپ کا کلین سویپ
September 26, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں پیاف فاﺅنڈرز گروپ نے کلین سویپ کرتے ہوئے کارپوریٹ کی سات نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے سالانہ الیکشن چیمبر کی عمارت میں ہوئے چیمبر کے 3068 ووٹرز میں سے1010 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ الیکشن میں پیاف فاﺅنڈرز اور بزنس مین فرنٹ گروپ میں مقابلہ تھا  تاہم پیاف فاﺅنڈرز نے الیکشن میں کلین سویپ کر دیا اور کارپوریٹ کی سات نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔  پیاف فاﺅنڈرز نے 668 پینل ووٹ جبکہ بزنس مین فرنٹ کے واحد امید وار طاہر ملک نے38 پینل ووٹ حاصل کیے جبکہ 74 ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔