پہلی بار فیوژن ری ایکشن کے ذریعے خالص توانائی حاصل کرنے کا تجربہ کامیاب
کیلی فورنیا (92 نیوز) - انسانی تاریخ میں پہلی بار فیوژن ری ایکشن کے ذریعے خالص توانائی حاصل کرنے کا تجربہ کامیاب ہو گیا۔
امریکی سائنسدانوں اور محکمہ توانائی کے سربراہ نے تصدیق کر دی۔ کیلیفورنیا میں لارنس لیورمور لیبارٹری میں فیوژن ری ایکشن سے توانائی حاصل کی گئی۔
امریکی سائنسدان کہتے ہیں نیوکلیئر فیوژن وہی طریقہ ہے جس سے سورج میں توانائی بنتی ہے۔ کنٹرولڈ فیوژن تجربے میں اگنیشن تک پہنچنا بڑی کامیابی ہے۔