Saturday, May 4, 2024

پہلی امریکی خاتون نیوز کاسٹر باربرا والٹرز 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

پہلی امریکی خاتون نیوز کاسٹر باربرا والٹرز 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
December 31, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر باربرا والٹرز 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق باربرا والٹرز نے اپنے کیریئر میں رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک ہر امریکی صدر اور کیوبا کے فیڈل کاسترو سے لے کر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن تک سب کا انٹرویو کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 12 ایمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی باربرا والٹرز 1976ء میں امریکی ٹی وی پر نیوز کاسٹر بنیں۔ بابرا والٹرز کو 2000ء میں نیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔

خبرایجنسی کے مطابق باربرا والٹرز کی موت گھر پر ہوئی تاہم اس کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔