Thursday, May 2, 2024

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 2 وکٹ پر 394 رنز بنالیے

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 2 وکٹ پر 394 رنز بنالیے
March 5, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے کھانے وقفے تک 2 وکٹ پر 394 رنز بنا لیے۔ 

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی پاکستانی بلے بازوں کی جانب ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سنچری میکر امام الحق 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اظہر علی نے سنچری مکمل کرلی، 151 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ کپتان بابراعظم 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل پہلے روز پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے 44 رنز کر آؤٹ ہوئے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لائن اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔