Friday, April 26, 2024

پہلے سائفر کے وجود سے انکاری، پبلک کرنیکا مطالبہ کیا تو غائب ہی ہوگیا، حماد اظہر، شیریں مزاری

پہلے سائفر کے وجود سے انکاری، پبلک کرنیکا مطالبہ کیا تو غائب ہی ہوگیا، حماد اظہر، شیریں مزاری
October 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور شیریں مزاری نے کہا پہلے سائفر کے وجود سے انکاری تھے، اب جب ہم نے اسے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا تو کہنے لگے سائفر ہی غائب ہوگیا۔

آڈیو لیکس اور وزیر اعظم آفس سے ڈپولمیٹک سائفر کے غائب ہونے پر پی ٹی آئی نے حکومت پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے حکومت پر خود سے آڈیو لیک کرنے کا الزام عائد کردیا۔

وزیراعظم آفس سے مبینہ طور پر ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی غائب ہونے پر پی ٹی آئی رہنماء پھٹ پڑے، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سنئیر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاریں نے حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا جب ہم نے مطالبہ کیا کہ سائفر کو منظر عام پر لایا جائے تو یہ اب کہنے لگے ہیں سائفر کی کاپی غائب ہوگئی۔ وزیراعظم آفس سے آڈیو لیکس کا الزام حکومت پر عائد کرتے ہوئے اسے سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ مریم نواز آڈیو میں مفتاح اسماعیل کو نااہل قرار دے رہی ہے۔ ان کی معشت کو تباہ کرنے کا پلان ایکسپوز ہوگیا۔ ابھی اسحاق ڈار کو مسیحا کے طور پر پیش کررہے ہیں جو اعدادوشمار میں ہیرپھیر کیلئے مشہور ہے۔ وہ اعدادوشمار کو لے کر غلط بیانی کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایا کہ سائفر کے حوالے سے امریکا کا نام اس وجہ سے نہیں لیا کہ ملک میں او آئی سی کانفرنس ہونے والی تھی۔ بعد میں کھل کر سب کو ایکسپوز کیا۔