Thursday, April 25, 2024

پہلے جعلسازی کی پھر پکڑے جانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کر دیا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

پہلے جعلسازی کی پھر پکڑے جانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کر دیا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید
October 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا پہلے جعلسازی کی پھر پکڑے جانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کر دیا۔

مریم نواز نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان اب کہتا ہے سائفر گم ہو گیا۔ خفیہ سفارتی خط صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں، ریاست پاکستان کی امانت ہے۔ قومی امانت میں خیانت کر کے ریاست کے مفادات کو پامال کرنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔