Sunday, May 5, 2024

کراچی ٹیسٹ، بابر اور سرفراز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان کے 5 وکٹ پر 317 رنز

کراچی ٹیسٹ، بابر اور سرفراز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان کے 5 وکٹ پر 317 رنز
December 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بابراعظم اور سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹ پر 317 رنز بنالیے۔

کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد، امام الحق اور میر حمزہ کی واپسی ہوئی۔

پاکستان کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام ہوا، امام الحق 24، عبداللہ شفیق 7، شان مسعود 3 اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اس موقع پر مڈل آرڈر کی جانب سے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم نے شاندار سنچری مکمل کی، وہ 161 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

بابر اعظم نے سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا، کیلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنا لیے۔ بابر اعظم نے رواں سال ٹی 20 میں 735، ون ڈے میں 679، ٹیسٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنائے، محمد یوسف نے 2006 میں 2 ہزار 435 رنز بنائے تھے۔

2019ء کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، وہ 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل اور اعجاز پٹیل نے 2،2 جبکہ نیل ویگنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔