Sunday, September 8, 2024

پہلا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
January 23, 2022 ویب ڈیسک

برج ٹاؤن (92 نیوز) ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے 104 کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کیا، کریبیئن ٹیم کی جانب سے برینڈن کنگ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے کرس جارڈن نے 28 اور عادل رشید نے 22 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے سات رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔