پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے دھول چٹا دی
کراچی (92 نیوز) - پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے 151 رنز کا ہدف آخری گیند پر5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، قومی ٹیم کی جانب سے بسمعہ معروف 36 جبکہ سدرہ امین 33 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔ عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 28 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈیبیو کرنیوالی شوال ذوالفقار 11، ندا ڈار 2 اور منیبہ علی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ فاطمہ ثناء 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کپ نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم کی 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹٰیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 150 رنز بنائے، تزمین برٹس نے نصف سنچری سکور کرتے ہوئے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ماریزان کپ 19 رنز بناکر قابل ذکر رہیں۔ نادین ڈی کلرک 5 جبکہ سن لوس ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء، سدرہ اقبال اور ناشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقی بلے باز تزمین برٹس کو 78 رنز کی عمدہ اننگ کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔