Friday, April 26, 2024

پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
January 24, 2023 ویب ڈیسک

سڈنی (92 نیوز) - آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلوی ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 13.4 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عمائمہ سہیل 30 اور عائشہ نسیم 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

آسٹریلوی باؤلر میگن نے 15 رنز کے عوض پاکستان کی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف باآسانی صرف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا، آسٹریلوی اوپنر ایلیس پیری نے 40 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔