Sunday, September 8, 2024

پہلا جدید زیرو فائیو فور ایلفا پی گائیڈڈ میزائل ایئر ڈیفنس فریگیٹ کل پاک نیوی کا حصہ بنے گا

پہلا جدید زیرو فائیو فور ایلفا پی گائیڈڈ میزائل ایئر ڈیفنس فریگیٹ کل پاک نیوی کا حصہ بنے گا
January 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا پہلا جدید ترین زیرو فائیو فور ایلفا پی گائیڈڈ میزائل ایئر ڈیفنس فریگیٹ کل نیوی کا حصہ بنے گا۔

ذرائع کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی پی این ایس تغرل کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاک بحریہ میں شامل ہونے والا غیرمعمولی فریگیٹ پی این ایس تغرل دشمن کیلئے مہلک پیغام ہے۔ فریگیٹ سطح سے سطح پر مار کرنے والے سُپر سونک یا آواز کی رفتار سے تیز میزائلوں سے لیس ہے۔

سپر سانک میزائل دشمن کے اہداف کو 450 کلومیٹر تک سمندر یا زمین پر نشانہ بنا سکتا ہے۔ جہاز کا ریڈار نظام 280 سے 500 کلومیٹر تک سطح سمندر، فضا اور زمین پر اہداف کی نشاندہی کر سکے گا۔

ریڈار نظام، فضائی نگرانی پر معمور طیاروں کی مدد، دشمن طیاروں کو نشانہ بنانے میں کارگر ہے۔ پی این ایس تغرل، دشمن آبدوزوں کے خلاف ٹارپیڈوز سمیت انتہائی تباہ کن ہتھیاروں کا حامل ہے۔

فریگیٹ سٹیلتھ صلاحیت، خودکار ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن، سونارز اور سینسرز رکھتا ہے۔ 4 ہزار ٹن وزنی، 165 افراد کے عملے، 27 ناٹ رفتار، ہیلی لینڈنگ اور ہینگر کا حامل ہے۔

پاکستان اور چین کے مابین چار 054 ایلفاء پی فریگیٹس کی خریداری کا معاہدہ 2017ء میں ہوا تھا۔ پاکستان کے لیے چینی ساختہ پہلے جنگی جہاز کی کمشنگ گزشتہ سال 8 نومبر کو شنگھائی میں ہوئی تھی۔