Thursday, April 25, 2024

پشاور: حیات آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن، تینتیس افراد گرفتار

پشاور: حیات آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن، تینتیس افراد گرفتار
May 29, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے رہائشی علاقہ حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 33 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں 14 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پشاورمیں سماج دشمن عناصر اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے رہائشی علاقہ حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں گھروں اور کاروباری مراکز کی چیکنگ کی سرچ آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 14 افغان باشندوں سمیت 33 افراد کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلیں