Wednesday, April 24, 2024

پشاور پولیس نے سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون خرید لیے

پشاور پولیس نے سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون خرید لیے
October 5, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور پولیس سکیورٹی مانیٹرنگ کےلئے اب شہر میں ڈرون بھی اڑائے گی۔ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کےلئے دو ڈرون کیمرے حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں عاشورہ محرم کے دوران سکیورٹی کی مانیٹرنگ اور مشکوک نقل و حرکت کا جائزہ لینے کےلئے پولیس نے ڈرون کیمرے حاصل کر لیے۔ دونوں ڈرون کیمرے سپریم کمانڈ پوسٹ کے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہوں گے۔ ان ڈرون کیمروں کی مدد سے نہ صرف محرم کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی بلکہ اردگرد میں ہونے والی نقل وحرکت پربھی نظر رکھی جائے گی۔ پولیس نے ڈرون کیمروں کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈرون کیمرے محرم الحرام کے بعد شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن میں بھی استعمال کئے جائیں گے۔