Saturday, April 27, 2024

پشاور میں عیدالفطر پر تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش

پشاور میں عیدالفطر پر تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش
May 2, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ بڑوں سے عیدی وصول کرنے کے بعد بچوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

عید منانے کا ہر ایک کا اپنا اپنا انداز ہے، شہریوں نے پارکس اور تفریحی مقامات کا رخ کرلیا، پشاور کے شاہی باغ میں بڑی تعداد میں شہری انجوائے کررہے ہیں۔

حیات آباد میں غنی باغ، باغ ناراں اور تاتارا پارک، جناح پارک اور شاہی باغ میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ بچے اور بڑے ہلہ گلہ میں مصروف ہیں۔ شاہی باغ میں روایتی چترالی رقص سے شہری محظوظ ہو رہے ہیں۔