Sunday, September 8, 2024

پشاور میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا شاندار آغاز

پشاور میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا شاندار آغاز
November 18, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا شاندار آغاز ہوگیا۔ کار ریلی میں 1930ء سے 1970ء تک کی مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک، منی اور ووکس ویگن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ اختتام کل ہوگا۔

دو روز ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی پشاور میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں 51 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ۔ کار ریلی تاریخی قلعہ بالاحصار پہنچی۔ جہاں پر ونٹیج کاروں کے شوقین بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

منتظمین اور کار مالکان نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی قلعہ بالاحصار میں تاریخی گاڑیوں کی نمائش سے ایوینٹ کو بہت پذیرائی ملی۔ ریلی 19 نومبر کو پشاور میں واقع سروسز کلب پر اختتام پذیر ہو گی۔ مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک، منی اور ووکس ویگن سمیت دیگر گاڑیاں کار ریلی کا حصہ ہیں۔

ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی ہر سال نومبر میں منعقد ہوتی ہے۔ اس سال کار ریلی کا آغاز 12 نومبر کو کراچی سے ہوا۔ لاہور اور اسلام آباد پہنچنے پر ریلی میں شامل گاڑیوں کی نمائش کی گئی۔