Saturday, April 27, 2024

پشاور کے علاقے چمکنی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید، پولیس لائنز میں نمازجنازہ ادا

پشاور کے علاقے چمکنی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید، پولیس لائنز میں نمازجنازہ ادا
May 19, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور کے علاقے چمکنی میں شہید ایس ایچ او شکیل خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

 نماز جنازہ میں ایم پی اے فضل الٰہی سمیت بڑی تعداد میں پولیس اور دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

پشاور میں ڈیوٹی پر جانے والے ایس ایچ او شکیل خان کو نادرن بائی پاس پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ 92 نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو چلتی گاڑی سے شکیل خان پر فائرنگ کرتے اور پھر گاڑی کے قریب جاکر مزید فائرنگ کرکے نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

92 نیوز نے سفید گاڑی کو شکیل خان کا پیچھا کرنے کی تصاویر بھی حاصل کر لی ہیں۔ شہید شکیل خان کے بھائی اداکار عبدالصمد شاد کے مطابق بھائی کی موت سے خاندان کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی پولیس بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے۔