Friday, March 29, 2024

پشاور بٹہ تل بازار میں دکان پر فائرنگ، سکھ برادری کے دو افراد ہلاک

پشاور بٹہ تل بازار میں دکان پر فائرنگ، سکھ برادری کے دو افراد ہلاک
May 15, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پشاور بٹہ تل بازار میں دکان پر فائرنگ سے سکھ برادری کے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پشاور کے بٹہ تل بازار میں سکھ برادری کے دو افراد کو اپنی دکان میں قتل کر دیا گیا  اور حملہ آور دن دیہاڑے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔ سی سی پی او کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ گذشتہ سات ماہ کے دوران سکھوں کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اکتوبر 2021 میں ایک سکھ حکیم کو اپنی دکان میں قتل کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی کو ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دے دی ہے تاہم ملزموں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔

دوسری جانب بونیر کی تحصیل ڈگر کے علاقے انغاپور میں چچازاد بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق  ہوگئے۔