Saturday, April 20, 2024

پرویز رشید سے وزارت اطلاعات واپس لے لی گئی

پرویز رشید سے وزارت اطلاعات واپس لے لی گئی
October 29, 2016
اسلام آباد(92نیوز) پرویز رشید سے وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سے قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے کے تناظر میں استعفی لیا گیا ہے ۔ دوسری طرف  وزیراعظم نوازشریف نے تحقیقات کےلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسران شامل ہونگے ۔ اعلیٰ سطح کی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کی تحقیقات کریگی  اور تحقیقات سے متعلق حقائق کو بھی منظر عام پر لائے گی ۔