Saturday, April 20, 2024

 عمران خان کو عوام نے مسترد کر دیا ہے: سعدرفیق

 عمران خان کو عوام نے مسترد کر دیا ہے: سعدرفیق
October 3, 2016
لاہور(92نیوز)خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے نہیں جھرنے ہوتے ہیں عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عوام ایکسپریس حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز نے ای ٹکٹنگ کے اجرا کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کی رپورٹ آگئی ہے گارڈ، ڈرائیور اور چیف کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کپتان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی عوام میں غیر مقبول ہو چکی ہے ہندوستان سے معاملات انتہائی کشیدہ ہیں لیکن انہیں احساس تک نہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلویز محکمے کےساتھ ساتھ اپنی مدح سرائی میں مصروف رہے۔ ریلوے حکام نے کانفرنس روم میں لگی بانی پاکستان کی تصویر کو ای ٹکٹنگ کے تشہیری فلیکس کے پیچھے چھپا دیا۔ بابائے قوم کی تصویر چھپ جانے پر وزیر موصوف سمیت ریلوے کے کسی افسر کی پیشانی پر شکن آئی نہ ہی کسی نے پوچھنے کی زحمت گوارا کی۔