Thursday, March 28, 2024

عوام وزیراعظم سے زیادہ طاقتور ہے : پرویز خٹک

عوام وزیراعظم سے زیادہ طاقتور ہے : پرویز خٹک
September 30, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم سے زیادہ طاقتور ہیں ۔ تحریک انصاف کے اڈا پلاٹ جلسہ سے خطاب کرتےہوئے پرویز خٹک نے کہا ہےکہ عوام وزیراعظم سے زیادہ طاقتور ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جواب اب ہم دینگے کیونکہ جب پہلے بھارت نے کشمیر میں بربریت شروع کی تھی تو غیرمند پٹھان اپنے گھروں سے بندوقیں لے کر نکلے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب بھارت کو جان لینا چاہیے کہ ہمارے گھر میں بندوقوں کی بجائے اب مشین گنز ہیں ۔