Monday, September 16, 2024

پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کے ہاتھوں امریکی اسلحے کا استعمال ہوا، امریکی ہاؤس کمیٹی خارجہ اُمور کا اعتراف

پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کے ہاتھوں امریکی اسلحے کا استعمال ہوا، امریکی ہاؤس کمیٹی خارجہ اُمور کا اعتراف
November 19, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والا امریکی اسلحلہ کہاں سے آیا کیسے استعمال ہوا، امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ امور کے مطابق امارت اسلامیہ ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والا امریکی اسلحے سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے، امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مائیکل میکول کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔ پینٹاگون کی رپورٹ نے بھی ٹی ٹی پی کا پاکستان کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا راز فاش کیا تھا۔

پینٹاگون کے مطابق امریکا نے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کیے، جس میں 3 لاکھ انخلا کے وقت باقی رہ گئے۔ امریکی انخلاء کے بعد وہاں پر رہ جانے والے ہتھیار امارت اسلامیہ کی نگرانی میں آگئے اور بعد ازاں پاکستان مخالف گروہوں کے ہاتھوں تک پہنچے۔ امریکی ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو عسکری طور پر مضبوط کیا۔

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یہ تمام حقائق اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ امارت اسلامیہ نہ صرف ٹی ٹی پی کو مسلح کر رہی ہے بلکہ دیگر دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ راستہ بھی فراہم کر رہی ہے۔