پاکستان کے اعلیٰ سطح فوجی وفد کا دورہ چین، اہم اُمور پر مذاکرات

راولپنڈی (92 نیوز) - پاکستان کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد نے چین کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں وفد نے9 سے12 جون تک چین کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی۔
پاک، چین مسلح افواج کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے۔ دورے کے دوران چینی فوج، دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام سے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔