Tuesday, April 16, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع
May 18, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) – پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع ہوگئے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کے درمیان مذاکرات کی ٹویٹ کر کے تصدیق کر دی۔ پاکستان کے مذاکراتی وفد میں وزیر خزانہ، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر شامل ہیں۔

مذاکرات میں قرضے کے پیکیج اور شرائط کو حتمی شکل دی جائے گی، بجٹ اہداف، قرض پیکیج اور شرائط سے متعلق اقدامات کی فہرست تیار کر لی گئی۔ مذاکرات کا پالیسی فریم ورک آئی ایم ایف ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

توانائی، مواصلات، آبی وسائل اور تجارتی امور فریم ورک کا حصہ ہیں، توانائی، پٹرولیم، گیس، کھاد پر سبسڈی کی ٹائم لائن بھی پالیسی فریم ورک کا حصہ ہوگی۔