Sunday, September 8, 2024

پاک آسٹریلیا سیریز، تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اڑسٹھ رنز پر آؤٹ

پاک آسٹریلیا سیریز، تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اڑسٹھ رنز پر آؤٹ
March 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاک آسٹریلیا سیریز میں آج تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اڑسٹھ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

لاہور ٹیسٹ  میں پاکستان مشکلات کا شکار ہو گیا۔ پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پاکستان پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے گیارہ رنز بنا لیے۔ پاکستان پر 134 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

قومی ٹیم کے پہلی اننگز میں آخری 7 کھلاڑی مجموعی اسکور میں  20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابراعظم کے  67 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ اظہر علی نے 94 ٹیسٹ میچز میں سات ہزار رنز  کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

فواد عالم 13 اور محمد رضوان ایک رن بنا کر میدان چھوڑ گئے۔ حسن علی ، نسیم شاہ اور نعمان علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی آخری چار وکٹیں 268 کے اسکور پر گریں۔

آسٹریلیا کی طرف سے  پیٹ کمنز نے پانچ اور مچل اسٹارک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔