Friday, April 26, 2024

پہلا انڈر 19 ون ڈے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا انڈر 19 ون ڈے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
May 6, 2023 ویب ڈیسک

کیوکیو (92 نیوز) - پاکستان انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو پہلے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔ محفوظ الرحمٰن ربی 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے عامر حسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 نے 166 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کر لیا، شاہزیب خان 83 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اذان اویس 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا۔