Tuesday, October 4, 2022

موسم سرما کی آمد، فیصل آباد کی مارکیٹوں میں مونگ پھلی کی مانگ بڑھ گئی

موسم سرما کی آمد، فیصل آباد کی مارکیٹوں میں مونگ پھلی کی مانگ بڑھ گئی
فیصل آباد (92نیوز) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فیصل آباد کی مارکیٹوں میں مونگ پھلی کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ بڑھتے ہوئے گاہکوں کا رش دیکھ کر دکاندار بھی خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مونگ پھلی کو موسم سرما کی خاص سوغات سمجھا جاتا ہے۔ یوں تو یہ کئی اقسام پر مشتمل ہے لیکن شہر چکوال کی مونگ پھلی کی تو بات ہی الگ ہے جسے خریدنے لوگ بہت شوق سے دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔ مانگ میں اضافہ ہونے پر دکانداروں نے اس کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔ 120 روپے کلو والی مونگ پھلی اب 150 میں دستیاب ہے۔ خوب نفع کمانے کے لیے اس کی صفائی بھی اچھے انداز سے کی جاتی ہے۔ مونگ پھلی خشک میوہ جات میں نہ صرف ہردلعزیز ہے بلکہ فارغ اوقات گزارنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ مونگ پھلی موسم سرما کی خاص سوغات سمجھی جاتی ہے اور سردیوں کی شروعات میں ہی اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ تبھی تو اس کی صفائی کا کام بھی زوروں پر ہے۔