Friday, April 19, 2024

پچیس مئی کو پنجاب میں پولیس تشدد کی تحقیقات ہوں گی، فواد چودھری

پچیس مئی کو پنجاب میں پولیس تشدد کی تحقیقات ہوں گی، فواد چودھری
August 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے پچیس مئی کو پنجاب میں پولیس تشدد کی تحقیقات ہوں گی۔

صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے ملاقات کی۔ محمد ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ گفتگو میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے ویژن کے

مطابق پنجاب کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ 25 مئی کو جن  افسران اور اہلکاروں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔ حمزہ شہباز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا۔ 2 کروڑ روپے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

اسد عمر بھی پیچھے نہ رہے، کہا ‏24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کا ملزم حمزہ شہباز لندن میں مزے کر رہا ہے جبکہ تحریک انصاف کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کو ایف آئی اے بلا کر سوال جواب کر رہی ہے۔