Sunday, May 19, 2024

پچیس مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

پچیس مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع
September 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پچیس مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے  لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ۔

عدالت نے وکیل بابر اعوان سے استفسار کیا کہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟ جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے تفتیش جوائن کی ہے؟جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بذریعہ وکیل شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی ۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ نمبر 425 درج ہے۔