Friday, May 17, 2024

پچھلی حکومت مہنگائی کو ترقی بتاتی رہی، مریم نواز

پچھلی حکومت مہنگائی کو ترقی بتاتی رہی، مریم نواز
June 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مریم نواز کا کہنا ہے پچھلی حکومت مہنگائی کو ترقی بتاتی رہی۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو بارودی سرنگیں آپ بچھا کر گئے ایک ایک کرکے عوام کو بتائیں گے۔ ہم سابق حکومت کی طرح رو نہیں رہے، عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ انقلاب نے پہلے راہداری ضمانت لی اب سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ ہم کسی جتھے کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا اچھی بات نہیں۔ کوشش ہے یہ مدت پوری کریں اور الیکشن میں جائیں۔

مریم نواز نے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار تحریک انصاف حکومت کو قرار دے دیا، کہا لوڈ شیڈنگ والا پاکستان عمران خان دے کر گئے۔ اب تو عمران خان کے اتحادی بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے بارودی سرنگیں لگائیں۔