Thursday, March 28, 2024

پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، وزیراعظم

پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، وزیراعظم
June 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں، جن میں بلوچستان کو خاص طور پر اہمیت دی گئی ہے، معاشی طور پر کمزور طبقات کو سبسڈی دی گئی ہے، سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی پر فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے۔

وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کو اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے نشیبی علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقہ مکینوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔