اسلام آباد (92 نیوز) - خورشید شاہ کا کہنا ہے پچھلا وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں آتا تھا، موجودہ وزیراعظم بھی ایوان میں نہیں آتا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 75سال ہو گئے، ہم آزاد ہونے کی بجائے غلام ہوتے گئے۔ قرضوں میں جکڑے، مہنگائی میں گھرے پاکستان کو بچانے کے لیے مل بیٹھنا ہو گا۔
سید خورشید شاہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور کہ جلسے سب کرتے رہتے، عمران خان بھی کرتا رہے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وفاقی وزیر نے ملکی معیشت کو سنبھالنے کا فارمولا بھی دے دیا۔
وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ ہمارے پاس ایک آئین ہے، اس کا حشر بھی ہم وہ کر رہے جو پاکستان کی معیشت کا کیا، آج کل فیصلے آئین کے تحت نہیں، مشاورت کے تحت ہو رہے ہیں۔ خدا کے واسطے اس آئین کو بچاؤ، پاکستان بچ جائے گا۔