Thursday, April 18, 2024

پچھلے 3 سال میں سڑکوں کی تباہی ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف

پچھلے 3 سال میں سڑکوں کی تباہی ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف
June 23, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سال میں سڑکوں کی تباہی ہوئی، ہماری حکومت آتی ہے تو کام کرانے پڑتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ مری پر این ایچ اے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے کنارے تجاوزات کی بھرمار ہوگئی، کسی کو پروا نہیں تھی، یہ تھا نیا پاکستان؟

اس موقع پر وزیراعظم نے مری ایکسپریس وے کی مرمت کیلئے کنسلٹنٹ رکھنے اور چینی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ دورے میں شاہد خاقان اور دیگر بھی موجود تھے۔