حیدر آباد (92 نیوز) - ایم کیو ایم رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے پچاس سال سے ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں میں دھاندلی ہو رہی ہے۔
اتوار کو حیدر آباد میں خطاب میں بولے حیدرآباد، کراچی، نوابشاہ اور سکھر کی آبادی کو غلط دکھانے کیلئے مردم شماری میں تاخیر کی گئی۔
خالد مقبول صدیقی بولے کہ ہم جاگیر دارانہ نظام ماننے سے انکار کرتے ہیں اور عوام کے حقوق کیلئے سڑکوں پر آکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب فیصلہ کریں گے کہ کراچی کا میئر کون ہوگا۔
مصطفیٰ ٰ کمال بولے ہماری وجہ سے آج کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔