Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پریکٹس میچ‘ پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف 241رنز سے اننگزکا آغاز کرے گا

پریکٹس میچ‘ پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف 241رنز سے اننگزکا آغاز کرے گا
October 8, 2016
لاہور (92نیوز) ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ پی سی بی پیٹرن الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ شارجہ میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ گلابی گیند سے کھیلا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ محمد حفیظ صفر‘ شان مسعود‘ اٹھاون‘ احمدشہزاد باون‘ افتخار احمد تریسٹھ‘ فواد عالم بتیس رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک کریز پر آصف ذاکر اور عدنان اکمل موجود تھے جو آج 241 رنز سے دوبارہ پاکستانی اننگز کا آغاز کریں گے۔ پیٹرن الیونز کی قیادت فواد عالم کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنا چار سوواں ٹیسٹ میچ تیرہ اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کیخلاف دبئی میں کھیلے گا۔ دونوں ممالک پہلی بار ٹیسٹ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔