Friday, April 19, 2024

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ جڑواں شہروں سے منتقل کر دیئے

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ جڑواں شہروں سے منتقل کر دیئے
October 25, 2016
لاہور(92نیوز)اسلام آباد لاک ڈاون نے کرکٹ کو بھی لاک کر دیاہے قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی سے منتقل کر دیئے گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ عمران خان کے اسلام آباد لاک پلان کی وجہ سے  جڑواں شہروں کے حالات ناموافق ہیں اس لیے میچز منتقل کیے گئے ہیں۔قائد اعظم ٹرافی کے  میچز پشاور،فیصل آباد،ملتان اور ایبٹ آباد منتقل کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے لاک ڈاو ن کے اعلان کے بعد 5 فرسٹ کلاس میچز کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا ہے .