Wednesday, May 1, 2024

وائٹ وائش کی خوشی میں پی سی بی کا کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ کو بونس دینے کا فیصلہ

وائٹ وائش کی خوشی میں پی سی بی کا کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ کو بونس دینے کا فیصلہ
September 28, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ٹی ٹونٹی میں ویسٹ اندیز کو وائٹ واش کر کے قوم کی خوشیوں میں اضافہ کیا۔ ٹیم کی محنت کا صلہ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم  کو بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دی اور ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم بن گئی۔ ٹیسٹ کی جیت کا اثر ٹی ٹونٹی  ٹیم پر بھی پڑا اور ورلڈ چیپمین ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ قومی ٹیم کی کامیابیوں سے جہاں عوام کی خوشیاں دوبالا ہوئیں وہیں پی سی بی نے بھی خوش ہو کر ٹیم کو بونس دینے کا فیصلہ کر لیا  بونس صرف مصباح الحق اور ان کی ٹیم کو ہی نہیں بلکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی دیا جائے گا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اے کیٹیگری کے کھلاڑی پانچ لاکھ ماہانہ اور چار لاکھ میچ فیس لے رہے ہیں ، جس میں اضافہ کی تجویز دی جا رہی ہے جبکہ ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کو میچ فیس کی مد میں ایک لاکھ پچیس ہزار ملتے ہیں۔ اچھی کارکردگی کا انعام دینے کے لیے تقریب کے انعقاد کی تجویز زیرغور ہے لیکن اس تقریب کا انحصار شہر یار خان کی صحت پر منحصر ہے اور ان کی واپسی پر ہی وینیو کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔