پبی میں 6 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے اختتام پذیر

راولپنڈی (92 نیوز) - نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں 6 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مقابلےپبی کے پہاڑی علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے۔ مقابلوں میں پاک فوج کی 7 ٹیموں سمیت دس ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے اختتامی تقریب میں شرکاء سے خطاب کیا اور ٹیموں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔