Friday, April 26, 2024

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

اعظم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی ہدایت بھی کر دی۔ پی اے سی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کر رکھا تھا۔

کمیٹی کے استفسار پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا مالم جبہ کیس کے پی حکومت کی سفارش پر بند کیا۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم نے کہا سابق چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے تھے۔ مالم جبہ کیس غلط بند کیا۔ جاوید اقبال کے دور میں بند مقدمات دوبارہ دیکھیں۔